کولیشن سپورٹ فنڈ کو بھی بجٹ میں ظاہر کیا جائے، نیئر بخاری

Nayyar Bukhari

Nayyar Bukhari

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے آبزرویشن د ی ہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کو بھی بجٹ میں ظاہر کیا جائے۔ خارجہ پالیسی پراعتماد میں نہ لینے کیخلاف سینیٹ سے اپوزیشن ارکان نے واک آوٹ کیا، رضاربانی کہتے ہیں کہ سرتاج عزیز سمجھتے ہیں کو پارلیمنٹ سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ایوان کو افغان پالیسی، دوحہ مذاکرات اور قومی سیکورٹی کونسل کے معاملات پر اعتماد میں نہیں لے رہے۔

آئین اور قواعد کے تحت موجود راستے استعمال کرنے پر بھی مجبور ہوسکتے ہیں۔ اس کے بعد اپوزیشن کے ارکان ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران پاکستان کو فلڈ ریلیف کیلئے موصول شدہ غیر ملکی امداد 657.24 ملین ڈالر ہے۔