مزاحیہ اداکار سکندر صنم کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

Sikandar Sanam

Sikandar Sanam

کراچی (جیوڈیسک) لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مزاحیہ اداکار سکندر صنم کو دنیا سے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے، آنکھوں میں شرارت اور چہرے پر مسکراہٹ مزاحیہ اداکار سکندر صنم کی زندگی کا سفر بھی بھرپور تھا۔

سکندر کو بچپن سے گائیکی کا شوق تھا، وہ گلوکار تو نہ بن سکا لیکن کامیڈی کنگ بن گیا، سکندر نے اسٹیج سے اپنی فنکاری کا آغاز کیا اور اپنا نام سکندر صنم رکھ لیا،من موجی طبیعت کے مالک سکندر نے پاکستان کے نامور کامیڈین معین اختر اور عمر شریف کے ساتھ بھی کام کیا اور بہت کچھ سیکھا، سکندر نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

وہ ہاں پر بھی کامیڈی کا چیمپئن کہلایا۔سکندر صنم نے بالی ووڈ فلموں کی پیروڈی کی اور اپنے چاہنے والوں کو خوب ہنسایا، دوسروں کے لبوں پر مسکراہٹ لانے والا سکندر دو سال پہلے آج ہی دن مداحوں کو ادس چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گیا۔