مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن 6 اور 7 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن6اور7 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔مرکزی کنونشن میں تین سو سے زائد اراکین شوری مرکزی سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں گے ترجمان مجلس وحدت مسلمین کا کہنا تھا مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے نامزد قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی شریک ہوں گے۔

کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا انتخاب ہو گااور آنے والے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے لائحہ عمل پر نو منتخب مرکزی سیکرٹری جنرل اہم اعلانات کریں گے۔ترجمان مزید کہنا تھا ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کو ہے۔

الحمداللہ ہمارا کوئی بھی امیدوار ایسا نہیں جس پر کوئی اعتراز لگا ہو ۔سو سے زائد امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیا گیا ہے۔سکروٹنی کا عمل مکمل ہوتے ہی امیدواروں کی حتمی فہرست میڈیا کوجاری کر دی جائے گی اور انتخابی مہم کا بھر پور آغاز اس سلوگن،،جان بھی حسین کی ووٹ بھی حسین کا ہو گا۔