تحفظات کا انحصار طالبان سے مذاکرات کی شرائط پر ہوگا : امریکی سفیر

Richard Olson

Richard Olson

اسلام آباد(جیوڈیسک)امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات پر تحفظات کا انحصار مذاکرات کی شرائط کے مطابق ہوگا۔ پاکستان میں حالیہ عام انتخابات میں جمہوریت اور انتخابات کے مخالفین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی جانب سے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں امریکی سفیر نے کہا کہ انتخابات میں جمہوریت پسندوں کی جیت ہوئی جبکہ جمہوریت اور الیکشن کے مخالفین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انکا کہنا تھا۔

انتخابات کا انقعاد بہت بڑی کامیابی ہے۔ انتخابات میں ٹرن آٹ تاریخی رہا۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے جب صحافی نے سوال کیا کہ کیا امریکہ کو طالبان کے ساتھ مذاکرات پر تحفظات تو نہیں ہوں گے تو انکا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات پاکستانی حکومت کی صوابدید ہے۔ مذاکرات آنے والی حکومت کی مرضی سے ہوں گے۔ جہاں تک تحفطات کا تعلق ہے تو انکا انحصار مذاکرات کی شرائط کے مطابق ہوگا۔