اعتماد کا ووٹ: اپوزیشن گنتی غلط ثابت کرے تو عہدہ چھوڑ دوں گا، اسد قیصر

Asad Qaiser

Asad Qaiser

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کو وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ پر گنتی غلط ثابت کرنے کا چیلنج دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا اگر کوئی ریکارڈ کے ساتھ ثابت کردے کہ ارکان کی تعداد 178 سے کم تھی تو وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے روز پورا میڈیا موجود تھا اور ہر کسی نے دیکھا کہ فیصل واوڈا اور مجھے نکال کر 178 ارکان موجود تھے، اپوزیشن بتائے کون سا ممبر قومی اسمبلی غائب تھا۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتمادکا ووٹ حاصل کیا جس میں انہوں نے 178 ووٹ حاصل کیے جو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے لیے حاصل کردہ ووٹوں سے 2 ووٹ زیادہ تھے۔