کانگو میں ٹرین موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی، 64 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمی

Congo

Congo

کنشاسا (جیوڈیسک) جمہوریہ ریپبلک کانگو کے جنوبی صوبے کٹانگا ميں تیز رفتاری کے باعث ٹرین پٹڑی سے اترنے سے 64 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

جمہوریہ ریپبلک کانگو کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے کٹانگا کے علاقے لکاسی میں تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے ٹرین کی 19 میں سے 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 64 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو ٹرین کی بوگیاں کاٹ کر باہر نکالا، لاشوں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔