مسلسل کمی کے بعد مارچ کے ماہ میں بینکنگ اسپریڈ بڑھ گیا

State Bank Pakistan

State Bank Pakistan

کراچی(جیوڈیسک)کئی ماہ کی مسلسل کمی کے بعد مارچ کے ماہ میں بینکنگ اسپریڈ پھر بڑھ گیا۔ چھ بیسز پوائنٹ اضافہ ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے ماہ میں بینکوں کی جانب سے کھاتوں اور قرضوں کے منافع کا فرق چھ اعشاریہ دو چار فیصد کی اوسط سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے دوران بینکوں کی جانب سے قرضوں پر گیارہ اعشاریہ پانچ فیصداوسط منافع لیا جا رہا ہے جبکہ کھاتیداروں کو پانچ اعشاریہ دو چھ فیصد کی اوسط سطح سے منافع دیا جا رہا ہے۔