آپ نے آئین پر چلنا ہے یا نہیں، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی، پی اے ٹی سے تجاویز طلب کر لیں

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے تجاویز طلب کرتے ہوئے ماورائے آئین اقدامات کیس کی سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی۔

عدالت نے معاملے کے حل کے لیے دونوں جماعتوں کے وکلاء کو ایک گھنٹے میں تجاویز تیار کرنے کا وقت دیا ہے۔ججز نے ریمارکس دیئے کہ ایک گھنٹے میں بتائیں کیا دونوں جماعتیں تجاویز دینے پر متفق ہیں یا نہیں۔

جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ ایک گھنٹے بعد تجاویز کی تیاری کیلئے سماعت ملتوی کی جا سکتی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میری گاڑی پر پتھرائو ہوا ہے آپ نے آئین پر چلنا ہے یا نہیں، کیس کی سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔