تعمیراتی سامان پر سیلز ٹیکس ری فنڈ کی سہولت ختم

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہر قسم کے تعمیراتی سامان پر سیلز ٹیکس ری فنڈ کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسلام آباد ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعمیراتی مٹیریل پر سیلز ٹیکس ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کی سہولت نہیں ہو گی۔

ایف بی آر کے مطابق سیمنٹ، اینٹوں، رنگوں، وارنش، ڈسٹمپراور دفتری سامان و مشینری پر یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے، وائرز، کیبل، الیکٹریکل اور سینیٹری فٹنگ پر بھی سیلز ٹیکس ری فنڈ کی سہولت نہیں ہو گی۔ بجلی اور گیس کے آلات، پائپ، فٹنگ، کراکری اور کٹلری پر بھی سیلز ٹیکس ری فنڈ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔