پرامن انتقال اقتدار خوش آئند، قوم کا شکر گزار ہوں، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پر امن انتقال اقتدار خوش آئند بات ہے،گیارہ مئی کو قوم نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں قوم کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے ہم پر اعتماد کیا۔

عوام کے ووٹ سے حکومت بننی چاہئے، انتخابات کے ذریعے تبدیلی آ رہی ہے۔ میاں محمد نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچیں ہیں۔