بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات ہو جائیں گے: خواجہ آصف

 Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماخواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارا قائد صرف ہے اور ہم سب اس کے ورکر ہیں۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا لگتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات ہو جائیں گے، قائدکانعرہ ہے کہ ووٹ کوعزت دو اور اس پر عمل ہو گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جلد بیساکھیوں والی حکومت سے چھٹکارا مل جائےگا، 15، 20 روز میں صورت حال واضح ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال کی حکومتی کارکردگی عوام ہی بیان کر سکتے ہیں اور اجتماعی سوچ کبھی بھی غلط نہیں ہوتی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ایک شخص ایسا آیاہے جو دن رات جھوٹ بولتا ہے،کل اگر پرویز الہی ڈاکو تھا تو آج وہ دوست ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ نواز شریف باہر رہتا ہے اور اس کی دولت باہر ہے، اس کی تو اولاد مستقل باہر ہے، اپنے گریبان میں نہیں جھانکتا۔ اس کی انا قوم سے بڑی ہے، پاکستان کے عوام اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وہ شخص کہتا تھا کہ بجلی مہنگی ہو تو حکمران چور ہوتا ہے، اس کی کابینہ کے لوگ اس پر عتراض کر رہے ہیں، کون سی عدالت میں شریف فیملی یا کسی ن لیگی قیادت پر الزامات ثابت کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ن لیگ کی سیاست کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ہم آج بھی ملک کی بڑی جماعت ہیں۔