رابطہ کمیٹی کا دہشت گردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ

Coordinating Committee

Coordinating Committee

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجر دہشت گردی، قتل وغارتگری، بھتہ خوری اور ڈکیتیوں کے مسلسل واقعات سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ حکومت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کرے۔ ایک مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گردوں نے کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ تاجر اور صنعتکار عدم تحفظ کا شکار ہیں اور اپنا کاروبار بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے تاجروں اور صنعتکاروں سے دلی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ایم کیو ایم، تاجر برادری کے ساتھ ہے وہ انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔