توہین عدالت کیس:چیئرمین نیب کا جواب اعتراضات لگا کر واپس

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک)چیئرمین نیب نے توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس پر متعصب ہونے کا الزام لگا دیا۔ججوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر رجسڑار آفس نے اعتراضات لگا کر جواب واپس کر دیا۔

سپریم کورٹ رجسڑار آفس کی طرف سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کے جواب میں غیر متعلقہ مندرجات شامل کیے گئے ہیں، ان مندرجات کا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ رجسڑار آفس نے چیئرمین نیب کا جواب اعتراضات کے بعد واپس کر دیا۔

چیئرمین نیب نے اپنے تحریری جواب میں بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ جو بنچ توہین عدالت کا نوٹس لے، اس کو خود کارروائی سے گریز کرتے ہوئے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کر دینا چاہیے۔

چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے تمام دفتری امور نیب قانون کے تحت خفیہ ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ چیئرمین نیب کے صدر کو خط لکھنے کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کر رہا ہے۔