فیصل آباد : ن لیگ ،پیپلز پارٹی کا وقت اب ختم ہو گیا،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

فیصل آباد (جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی دو بڑی جماعتوں میں نورا کشتی کھیل رہی ہیں ،ان دونوں جماعتوں کا وقت اب ختم ہو گیا ہے۔دونوں جماعتیں 25برس سے ملک کا خون چوس رہی ہیں۔

فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چند ہفتوں کی بات ہے ان دونوں کی وکٹیں ایک گیند پر ہی گریں گی۔دونوں جماعتوں کے ظلم کرنے کا دور اب ختم ہو گیا ہے۔