گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں تین سے سات روپے کی کمی

Cooking Oil

Cooking Oil

کراچی(جیوڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں تین سے سات روپے فی کلو گرام تک کمی کر دی گئی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت تین روپے کمی کے بعد 135 روپے فی کلو ،جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت سات روپے کمی کے بعد 157روپے فی کلو گرام مقررکی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کااطلاق فوری طورپرہوگا۔