کرونا کی دوسری لہر، اسرائیل میں ملک گیر لاک ڈاون کا فیصلہ

Benjamin Netanyahu

Benjamin Netanyahu

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل میں کرونا کی دوسری لہر کے بعد حکومت نے ملک بھر میں رواں ہفتے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔

کل اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک ٹی وی بیان میں کہا کہ ملک میں کرونا وبا کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے بعد جمعہ سے یہودیوں کے سال نو کی تقریبات تک کم سے کم تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاون لگایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں حالیہ ایام میں کرونا کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا۔ اسرائیل میں کرونا کی یہ دوسری لہرہے۔ آبادی کے تناسب سے اسرائیل کا شکار کرونا سے بری طرح‌ متاثر ہونے والے ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

عالمی اداروں نے انسداد کرونا کے لیے اسرائیلی حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔ اسرائیل نے کرونا کی روک تھام کے لیے سرحدیں سیل کر دی ہیں، تاہم ملک کے اندر سے حکومت پر اسکول کھولنے اور کمپنیوں کو کام کی اجازت دینے پرتنقید کی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے وقت سے پہلے اسکول کھولنے اور کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دے کر ملک میں‌ کرونا کی وبا پھیلنے کا موقع فراہم کیا۔