کورونا: ٹرینوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ترجمان ریلوے

Corona Trains Schedule

Corona Trains Schedule

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے باوجود ٹرین شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے ملک بھر میں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرین سروس جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کورونا کے باعث فی الحال کوئی ٹرین بند نہیں کی اور حکومت نےٹرین سروس سے متعلق حکم دیا تو تعمیل کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد این سی او سی نے ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی ہیں جب کہ ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔