کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی

Corona Vaccine

Corona Vaccine

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وبا کے خلاف بنائی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی۔

کورونا وبا کے خلاف بنائی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ چینی سفارتخانے، وزارت خارجہ اورہیلتھ سروسز نے پی آئی اے کوگرین سگنل دے دیا ہے۔

پی آئی اے نے کورونا ویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے کورونا ویکسین کیلئے بوئنگ 777 کی دستیابی سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ہے، پی آئی اے کا طیارہ جمعہ کوبیجنگ کے لیے روانہ ہوگا۔

خصوصی طیارہ پرچین کی جانب سے عطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین وائلزپاکستان لائی جائیں گی۔ خصوصی جہازبیجنگ سے ہفتے کو کورونا ویکسین لے کراسلام اباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔ کورونا ویکسین مخصوص کنٹینرمیں رکھ کر لائی جائیگی، خصوصی کنٹینر چین سے حاصل کیا جائے گا۔