کورونا وائرس نے نفرت کا سونامی برپا کر دیا، مسلمانوں پر حملے بڑھ گئے ہیں

Muslims

Muslims

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کورونا وائرس نے نفرت کا سونامی برپا کر دیا ہے، مسلمانوں پر حملے اور یہودیوں کے خلاف سازشی نظریات بڑھ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے ساتھ نسلی منافرتوں، خوف پھیلانے اور لوگوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوششوں کا سونامی آ گیا ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں پر حملے اور یہودیوں کے خلاف سازشی نظریات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کو کورونا وائرس کا ماخذ قرار دیا جا رہا ہے، نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ پناہ گزینوں کو طبی سہولتوں سے محروم کیا جا رہا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ معمر افراد، صحافی، طبی عملہ اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ دنیا بھر میں نفرت پرمبنی باتوں کا پرچار ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔