کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے سات کروڑ کے قریب

Coronavirus

Coronavirus

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے سات کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ عالمی سطح پر کووِڈ انیس سے ہونے والی مصدقہ ہلاکتیں بھی اب سولہ لاکھ چھیاسٹھ ہزار اسی ہو چکی ہیں۔

اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں مجموعی طور پر ایک کروڑ اکہتر لاکھ اکسٹھ ہزار نو سو بارہ افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ یہاں ہونے والی مجموعی ہلاکتیں اب تین لاکھ گیارہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔ اس فہرست میں بھارت اور برازیل دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔