کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے تین کروڑ سے زائد

Coronavirus

Coronavirus

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اب تیس ملین سے زائد ہو گئی ہے، جب کہ اس عالمی وبا کے نتیجے میں ہونے والی مجموعی ہلاکتیں ایک ملین کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پونے سات ملین کے قریب ہے جب کہ اس وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ کے آس پاس ہے۔

بھارت اب اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اب تک اس وائرس کی وجہ سے ترپن لاکھ سے زائد افراد متاثرہ ہوئے ہیں جب کہ مجموعی ہلاکتیں پچاسی ہزار چھ سو انیس ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں چینی شہر ووہان میں سامنے آنے والا یہ وائرس دنیا کے دو سو دس ممالک اور خطوں میں تشخیص ہو چکا ہے۔