کورکمانڈرز کانفرنس،الیکشن میں سیکیورٹی کیلئے افواج کی تعیناتی کا پلان منظور

Pakistan Security

Pakistan Security

راولپنڈی(جیوڈیسک)آرمی چیف کی سربراہی میں خصوصی کورکمانڈرز کانفرنس کااجلاس منعقد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں انتخابات کے موقع پرسیکیورٹی کی فراہمی کے لئے افواج کی تعیناتی کاپلان منظورکیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں الیکشن کمیشن،مرکزی اورصوبائی حکومتوں کی سیکیورٹی ضروریات کا بھی جائزہ لیاگیا۔