انتخابات میں مقابلہ ن لیگ اور جنون میں ہوگا ،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

مری(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں مقابلہ ن لیگ اور جنون میں ہوگا ، پرانے سیاستدان خود بوڑھے ہوجاتے ہیں تو بچوں کو آگے لے آتے ہیں، زرداری صاحب نے اپنے بیٹے بلاول کو تیار کیا ہے، جس کو اردو بولنا بھی نہیں آتی۔

مری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، مقابلہ پرانے سیاستدانوں اور نوجوان قیادت کا ہے، میاں نواز شریف نے زرداری صاحب سے ساڑھے تین سال تک مک مکا کیے رکھا ، نواز شریف اب عوام کو زیادہ دیرتک بے وقوف نہیں بناسکتے۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنے 5 سالہ دور میں کسی ایک ادارے کو بھی درست نہیں کیا ، پنجاب حکومت جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آکر 90 دن میں بلدیاتی انتخابات کرائے گی اور اس نظام کے ذریعے لوگوں کو اختیارات دے گی۔