بدعنوان افسران کے معاہدے منسوخ کر دئیے جائیں : نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بدعنوانی اور غیر شفافیت کی کوئی گنجائش نہیں۔ بدعنوان افسران کے معاہدے منسوخ کر دئیے جائیں۔ اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے وفاقی سیکریٹریوں کو لکھے گئے خط میں حکم دیا گیا ہے کہ بدعنوان افسران کے معاہدے منسوخ کر دئیے جائیں اور انتظامی عہدوں پر اہل اور اچھی شہریت کے حامل افسران تعینات کیے جائیں۔

بدعنوانی اور غیر شفافیت کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لئے ہم عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بدعنوانی عوام کو سہولیتں فراہم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بدعنوان اور نااہل افسران بہتر گورننس نہیں دے سکتے۔ وزارتیں شفافیت اور قانون کے احترام کو یقینی بنائیں اور بہتر کارکردگی کیلئے ہدایات پر عمل کریں۔