کرپٹ سیاستدانوں کا راستہ روکنا قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کا راستہ روکنا قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ہے.

توانائی بحران مہنگائی اور کرپشن انہی کے تحفے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں تک کرپٹ زرداری اور اسکے حواریوں کی شکل میں پاکستانیوں پر عذاب مسلط رہا جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روز گار ہزاروں انسان دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

ہزاروں لوگوں غربت اور افلاس کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکشیوں کی نذر ہو گئے ۔ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا غریب عوام کھانے پینے کی اشیاء کو ترستے رہے اب بھی اگر آئندہ الیکشن میں عوام ،کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے تحریک تحفظ پاکستان کے پرچم تلے جمع ہو جائے.