اضلاع کی خبریں 18.04.2013

محتسب پنجاب جاوید محمود نے خسرہ کی بیماری سے بچوں کی ہلاکت کی خبروں پر نوٹس لے لیا
لاہور(جی پی آئی)محتسب پنجاب جاوید محمود نے صوبے کے مختلف شہروں میں خسرہ کی وباء سے بچوں کی ہلاکت سے متعلق خبروں پر نوٹس لے لیا ہے اور ایڈوائزر محتسب پنجاب رانا امان اللہ خان کو تفصیلی انکوائری کی ہدایت کی ہے ۔محتسب پنجاب نے انکوائری افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان اقدامات کے بارے میں بھی خصوصی طور پر توجہ مرکوز کریں جو خسرے کی وباء سے نمٹنے کے لئے انتہائی ضروری تھے اور فوری طور پر نہیں اٹھائے گئے۔ محتسب پنجاب نے انکوائری سات دنوں کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس کے بعد ایڈوائزر محتسب پنجاب امان اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب سے خسرہ سے ہلاکتوں اور وباء کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہباز حکومت ، ورثہ میں خسرہ ، جعلی دوائیوں کا بیمار کلچر چھوڑ کر گئی، ق لیگ پنجاب
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ناصر محمود گل نے کہا ہے کہ شہباز حکومت ورثہ میں خسرہ ، جعلی دوائیوں کا بیما ر کلچر چھوڑ کر گئی عوام لوٹوں اور ان کے سرپرستوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے مسترد کر دیں ،وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں شاہ کوٹ ، پسرور اور وزیر آباد کے ٹکٹ ہولڈر ز سے گفتگو کر رہے تھے ، ناصر محمود گل نے کہا کہ مسلم لیگ آئندہ ہفتہ باضابطہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس سے مخالفین کو دن میں تارے نظر آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے پنجاب کا اقتدار لینے والوں کو تنقید زیب نہیں دیتی ، پیپلزپارٹی کے اراکین ساتھ نہ دیتے تو میاں شہباز شریف کبھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہ بن سکتے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھنے والوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن لاہور کی جماعت بن کر رہ گئی ہے:نرگس فیض ملک
لاہور(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کی جماعت بن کر رہ گئی ہے جس کا عملی ثبوت شریف برادران کا صرف لاہور سے الیکشن لڑنا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سارے پنجاب کے وسائل لاہور پر لگا کر پنجاب کی عوام میں احساس محرومی پیدا کیا ہے، پنجاب کے عوام شریف برادران کو مسترد کر چکے ہیں ، مسلم لیگ ن کی سیاست عام انتخاب میں ختم ہوجائے گی، جھوٹے وعدے کرنے والوں کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے ان کو اب عام انتخاب میں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاطہ عدالت سے مشرف کا فرار اورقومی مجرموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینا ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں :سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا کہ نگران حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے دو بار ملکی آئین توڑنے ،ملکی اقتدار پر قبضہ کرنے اور ملک کو امریکی چراگاہ بنانے کے مجرم کے خلاف کاروائی میں عدلیہ کے احکامات پر عمل درآمد کروائے ۔ احاطہ عدالت سے مشرف کا فرار اورقومی مجرموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینا ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں ۔عدلیہ اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور ڈاکوئوں کو اقتدار پر مسلط کرنے کی کوششوں کو ناکام بنادے۔سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں مشرف کا فرار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے ۔مشرف کو فرار ہونے کا موقع دینا عدلیہ کے احکامات کا مذاق اڑانے کے مترادف اور عدلیہ کی توہین ہے ۔عدلیہ کی طرف سے مشرف کی گرفتاری کا فیصلہ بروقت ہے اور قوم جلد از جلد امریکی مہرے کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ججز نظر بندی کیس میں مشرف کی گرفتاری کے حکم اور مشرف کے احاطہ عدالت سے فرار کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔سید منور حسن نے کہا کہ ملکی سلامتی اورقومی خود مختاری کوامریکی خواہشات کی بھینٹ چڑھانے ، امریکی احکامات پر قومی مفادات کو روندنے اور جامعہ حفصہ میں معصوم طالبات کے خون سے ہولی کھیلنے والے ڈکٹیٹر کی ضمانت خارج ہونے کے بعد مشرف کا پولیس کی بھاری نفری کے باوجود عدالت سے فرار کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے، نگران حکومت کوعوامی امنگوں کے مطابق قومی مجرم کی گرفتاری کیلئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاناچاہیے،نگران حکومت اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے قومی مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے اور اسے کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عدلیہ کے احکامات پر عمل درآمد کی پابند ہے ۔ سید منور حسن نے کہا کہ خود کو بہادر اور نڈر قرار دینے والے مشرف میں اگر ذرہ بھر غیرت ہوتی تو اپنے خلاف عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے گرفتاری دے دیتے اوردم دبا کر بھاگنے کی بجائے شیر کی طرح میدان میں کھڑے رہتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کا این اے 126 میں کارنر میٹنگز سے خطاب
لاہور(جی پی آئی)حلقہ این اے 126لاہورسے امید واررکن قومی اسمبلی و سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش جماعت اسلامی کی کمزور ی نہیں،ہمارے پیش نظر قومی مفادات اور مشترکہ مقاصد کا تحفظ تھا ،ہم نے باوقار طریقے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی ،اگر مذاکرات کانتیجہ برآمد نہیں ہوا تو اس کے ذمہ دار خود کو بڑا سمجھنے والے ہیں ، بڑے کو بڑے پن کا مظاہرہ بھی کرنا ہوتا ہے ۔ دن رات پارٹیاں بدلنے والے بے وفا ہوتے ہیں جو قومی مفادات کی بجائے ذاتی اور معمولی فائدوں کیلئے اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہیں ،ایسے لوگ حالات کو نہیں اپنی حالت کو بدلنے کیلئے کوشا ں رہتے ہیں ۔الیکشن کمیشن کو ایک سے زائد مرتبہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو نااہل قرار دینا چاہئے تھا اور 62,63پر عمل درآمد کیلئے الیکشن کمیشن کو میکا نزم بنا نا چاہئے تھا ۔جماعت اسلامی ایک منظم ،مضبوط اور باصلاحیت لوگوں کی پارٹی ہے جو حالات کا دھارا بدل سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرنل ریٹائرڈ اکرام الحق کی میزبانی میں جمخانہ کلب لاہور میں منعقدہ” پاکستان نیشنل فورم” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت سابق نیوی چیف ایڈمرل یسطور الحق نے کی ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی 70ء سے 2008تک اتحادوں کی سیاست میں رہی لیکن اتحادوں کی سیاست میں توقعات پوری نہیں ہوتیں،اسی لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم اپنے پرچم اپنے منشور اور اپنے نشان ”ترازو” پر انتخابات میں جائے گی اور انشاء اللہ بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے آج ملک وقوم کو بدترین انرجی بحران کا سامنا ہے ،بجلی کی 18,18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔انرجی بحران کا خاتمہ کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ،ضرورت ہے کہ کالا باغ ڈیم پر قومی مفاہمت اور اتفاق رائے پیدا کیا جائے ۔ جماعت اسلامی متوسط طبقے کی جماعت ہے ،موجودہ سیا سی ماحول میں جماعت اسلامی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،سینیٹرزاور مقامی حکومتوں کے عہدیداروں نے امانت و دیانت اور کردار کا اعلیٰ نمو نہ پیش کیا ہے ،اس بنا پر ہمیں یقین ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام روشن مستقبل کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے گی۔ہم صرف چھہ ماہ میں بجلی کے نادہندگان سے بل وصول اور لائن لاسز کوکنٹرول کرکے لوڈشیڈنگ پر قابوپالیںگے۔پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے یہاں ماسوائے دیانتدار قیادت کے کسی چیز کی کمی نہیں۔ وطن عزیزکو اگر مخلص اور پڑھی لکھی قیادت میسر آجائے تو نہ صرف ہم آزاد،خودمختار ہوجائیں گے بلکہ بحرانوں سے بھی نجات حاصل کرلیں گے۔18کروڑ عوام روشن مستقبل کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات کے خفیہ فنڈ کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔آئین وقانون اور احتساب کے عمل سے کوئی بھی شخص یاادارہ ماورا نہیں ۔پشاور اور بلوچستان میں دھماکے انتخابات کے التواء کی سازشیں ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پاکستان کے عوام انتخابات کو ایک منٹ کے لئے بھی ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔انتظامیہ اور الیکشن کمیشن امیدواروںکا تحفظ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔سابقہ حکمرانوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔عوام ووٹ کااستعمال سوچ سمجھ کر کریں۔چور،لٹیرے،ڈاکو،بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز پارٹیاں بدل کر اور نیالبادہ اوڑھ کر آرہے ہیں۔ملک میں کوئی نظام اللہ اور اس کے رسولۖ کے بتائے ہوئے نظام کا نعم البدل نہیں۔پاکستان کی غالب اکثریت شریعت کانفاذ چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ کرپشن کی۔مفاہمت کے نام پر لوٹ مار کابازار گرم رکھا۔حج،ایفی ڈرین سمیت تمام میگا اسکینڈلز حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کا مظہر ہیں جسے قوم الیکشن میںاپنے سامنے رکھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخاب میں کامیاب ہوکر انفارمیشن ٹیکنالوجی میںسرمایہ کاری کی جائے گی:عابد حسین صدیقی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عام انتخاب میں کامیاب ہوکر انفارمیشن ٹیکنالوجی میںسرمایہ کاری کی جائے گی ،اس شعبہ کو وسعت دی جائے گی،عام انتخاب میں عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے مستر د ہوجائیں گے ،چوری کھانے والوں کو کچھ نہیں ملے گا ،پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اوراس وجہ سے یہ جماعت عوام میں مقبول ہے ، عام انتخاب میں پیپلزپارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہوگی ،پیپلزپارٹی کی کامیابی سے ملک ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا پشاور بم دھماکے میں صحافی طارق اسلم کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے پشاور کے خودکش بم دھماکے میں روزنامہ “پاکستان” پشاور کے سب ایڈیٹر طارق اسلم کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہےـ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ پانچ بچوں کے والدکا خون ناحق ایک المیے سے کم نہیں کیونکہ طارق اسلم گھر کے واحد کفیل تھےـ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم صحافی کے بلندی درجات کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توانائی کا بحران سنگین ہونے سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے:ڈاکٹر فائزہ اصغر
لاہور( جی پی آئی)سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فائزہ اصغرنے کہا ہے کہ توانائی کا بحران سنگین ہونے سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ توانائی پیدا کرنے کے بہت ذرائع ہیں نہ جانے کیوں انہیں استعمال نہیں کیا جارہا ،لو ڈشیڈنگ سے ملک میں بے روزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوچکا ہے، صنعت کا پہیہ رک گیا ہے ،عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ،سیاستدان اس مسئلہ کا حل نکالیں ،آئندہ آنے والی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلہ کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور عوام کو اس مشکل سے نجات دلائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے لئے جرات مندانہ اقدامات کئے ہیں:پرویز رفیق
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے لئے جرات مندانہ اقدامات کئے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ عوام اس جماعت پر اعتماد کرتے ہیں ،ذوالفقارعلی بھٹو نے اطلاعات،خارجہ،تجارت اور قدرتی وسائل کی وزار توں میں بہترین خدمات انجام دیں،ان کی کارکردگی ان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ذوالفقارعلی بھٹو کوجو بھی محکمہ ملااس محکمہ میں انہوں نے مثالی کام کیا اور آج پورا پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو یاد کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پورا ملک بر وقت انتخاب چاہتا ہے :چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ پورا ملک بر وقت انتخاب چاہتا ہے جبکہ جن لوگوں نے جمہوریت کے نام پرلوٹ مار کی وہ عام انتخاب کے انعقاد سے خوف زدہ ہیں ، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ جمہوری نظام مضبوط ہو اور عوام کو مشکلات سے نجات ملے پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے یہ جماعت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے مگر پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ عوام کے مسائل حل کئے جائیں ،پیپلزپارٹی نے پانچ سال میں کچھ کیا ہوتا تو عام انتخاب کا التوا نہ چاہتی ،مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر پیپلزپارٹی کے چھوڑے ہوئے مسائل حل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقتدار کے بھوکے لوٹوں کی خریداری میں مصروف ہیں:پیر سید قدیر حسین شاہ
لاہور( جی پی آئی)پیر سید قدیر حسین شاہ نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے لوٹوں کی خریداری میں مصروف ہیں۔ہم ملک میں خلفائے راشدین کا نظام لا کر دم لیں گے۔یہاں صوفی محمد کی نہیں بلکہ محمدعربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کا نفاظ ہو گا۔عوام اقتدار کے بھو کوں کو مسترد کر دیں ۔11مئی پاکستان سنی تحریک کی کامیابی کا دن ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک حلقہ پی پی 148کے امیدوار پیر سید قدیر حسین شاہ نے سمن آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،انہوں نے کہا کہ عوام نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے والے لوگوں کو کامیاب کروائیں گے ۔اب امریکہ کی نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے حکمران آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ہی اس ملک کو گرداب سے نکال سکتی ہے۔ اس موقع پیر سیّد عدیل حسین شاہ ، محمد عمران بٹ ، احمد رضا قادری ، احمد حسن قادری ، محمد ارشد چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قیدی نابالغ بچوں اور خواتین کو فنون میں سیکھا کرمعاشرے کے مفید شہری بنایا جا سکتا ہے: وزیراعلیٰ نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدی نابالغ بچوں اور خواتین کو مختلف فنون کی تربیت دے کر معاشرہ کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔ قیدی بچوں کی ذہنی ونفسیاتی صحت پر توجہ دی جائے تاکہ وہ سزا پوری کرنے کے بعد جرائم کی دنیا سے دور رہیں۔ جیلوں میں قید نابالغ بچوں اور قیدی خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ قیدی خواتین کو جیلوں میں زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی جاری رہنی چاہیئے۔ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ قیدی خواتین کو ان کے رہائشی اضلاع کے قریب جیلوں میں رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جیلوں میں قیدیوں کو اہل خانہ سے بات چیت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پی سی اوز لگانے کے کام کو تیز کیا جائے اور جیلوں میں صفائی کے انتظامات بہترین اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔ وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبائی وزیر داخلہ طارق پرویز، سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں جیلوں میں قید نابالغ بچوں اور قیدی خواتین کے مسائل سمیت جیل نظام میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے نظام میں اصلاحات کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور بہتر سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں این جی اوز کے تعاون سے 30 کمپیوٹر لیبز کا قیام خوش آئند ہے اور غریب قیدیوں کے جرمانوں کی ادائیگی میں مخیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیمیں لائق تحسین تعاون کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، شیخوپورہ اور قصور کی جیلوں میں این جی اوز کے تعاون سے سکول بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی 22 جیلو ںمیں آئی ٹی لیبز قائم کی جا رہی ہیں۔ جیلوں میں 9 نئے ووکیشنل سنٹرز بنائے جا رہے ہیں جبکہ 14 ووکیشنل سنٹرز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات سے قیدیوں کو مختلف فنون کی تربیت کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو خوراک کی فراہمی کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔ نابالغ قیدی بچوں اور خواتین کیلئے علیحدہ وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث سزا پوری کرنے والے قیدیوں کو جرمانوں کی ادائیگی کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جیلوں میں قیدیوں کے علاج معالجے کیلئے طبی آلات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جیلوں میں قیدیوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے، سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں کی سکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور جیل سٹاف کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں کو قیدیوں کیلئے تکلیف کی جگہ ہونے کی بجائے اصلاحات کا مرکز ہونا چاہیئے تاکہ وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد کسی گینگ کا حصہ بننے کی بجائے معاشرے کے مفید رکن بنیں۔ انہوں نے کہا کہ پریزنز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بنانے کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قیدیوں کے علاج معالجہ کیلئے ہرممکن طبی سہولت فراہم کی جائیں اور ضرورت پڑنے پر قیدیوں کا بہترین ہسپتالوں میں علاج کرایا جائے۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے جیل کے نظام اور اس میں اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کی جیلوں میں 850 خواتین اور 825 نابالغ بچے قید ہیں۔ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے پیش نظر نئی جیلیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیلوں میں قیدیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 40 فلٹریشن پلانٹس نصب کئے گئے ہیں۔ قیدیوں کو ان کے عقائد کے مطابق مذہبی تعلیمات کی فراہمی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کیلئے کھیلوں کی ان ڈور اور آئوٹ ڈور سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ گوجرانوالہ کی جیل میں قیدیوں کو اہل خانہ سے بات چیت کی سہولت کیلئے پی سی او کامیابی سے کام کر رہا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں آٹو میٹک پی سی او سسٹم جلد کام شروع کر دے گا۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے اجلاس کے دوران شرکاء کو جیل نظام اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
” بااصول” شریف برادران نے 50 فیصد ٹکٹ لوٹوں کو دیئے ، چوہدری ظہیر الدین
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری این اے 77 اور پی پی 55 سے امید وار چوہدری ظہیر الدین خاں نے کہا ہے کہ ” با اصول ” شریف برادران نے 50 فیصد پارٹی ٹکٹ لوٹوں کو دیئے ، مشرف کے ساتھیوں کو زندہ درگور کردینے کا کہنے والوں نے سب کو گود لے لیا ،ن گروپ کی ناانصافی اور بے اصولیوں کا شکار کارکن اور راہنما قائد اعظم کی مسلم لیگ میں آرہے ہیں ، مسلم لیگ کے امیدوار عوام کے تعاون سے ہر جائز اور ناجائز طریقے سے اقتدارکی کرسی کی طرف دیکھنے والوں کے سارے خواب چکنا چور کر دیں گے ، گزشتہ روز انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان مسلم لیگ کی صفوں میں کوئی وفا فروش نہیں ، عوام لوٹوں اور ان کے سرپرستوں کو نشان عبرت بنا دیں ،انہوں نے کہا کہ اصل مسلم لیگ ہم ہیں چوہدری برادران نے عوام کی خدمت کی اور کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں کھڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ آبپاشی نے انسداد ڈینگی کی نگرانی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں
لاہور(جی پی آئی)صوبائی محکمہ آبپاشی اور پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کے دفاتر میں ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں جن سے افسران و عملہ کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے میں مدد ملی ہے ـ یہ بات صوبائی محکمہ آبپاشی کے ترجمان نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہی ـ ترجمان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ آبپاشی اور پیڈا کے دفاتر میں انسداد ڈینگی کے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ـ انہوں نے بتایا کہ پیڈا کے زیر انتظام قائم کسان تنظیمیں انسداد ڈینگی کی مہم میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں جن سے دیہات میں ڈینگی کے مرض کے بارے میں سماجی شعور میں اضافہ ہوا ہے ـ محکمہ آبپاشی کے ترجمان نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے کئے انتظامات کی افادیت کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ آبپاشی کے سینئر افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے کینال ڈویژنز میں سرگرمیوں کا معائنہ کریں گیـ ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی کے افسران و عملہ انسداد ڈینگی کی مہم میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاشرتی امن و امان کیلئے حدود اللہ کا نفاذ ناگزیر ہے’مولانا محمد صادق عتیق
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد صادق عتیق نے کہا ہے کہ معاشرتی امن و امان کیلئے حددود اللہ کا نفاذ ناگزیر ہے،اور حدود اللہ کے نفاذ سے ملنے والی برکات کا ادراک عوام الناس کوکروانے کے لئے علماء وخطباء اپنا کردار ادا کریں ۔ رسول اللہ ۖ کے فرمان کے مطابق ایک حد نافذ کرنے سے چالیس روز بارش کے بعد ملنے والی زمین کی روئیدگی کی برکت ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی،معاشرتی ،سماجی،سیاسی اور اخلاقی اقدار اسلامی نظام کا حسن ہیں، کاش کہ قوم اسلام کی برکات کو اپنی آنکھوںسے دیکھ لے۔ابھی تو کتابوں میں ہی ان برکات کا ذکر پڑھا ہے جب اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو اسلامی نظام پر ان کایقین اور بڑھ جائے گا۔ ملکی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد صادق عتیق نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے، آج قوم کو ایک بار پھرامانت کا امتحان در پیش ہے، ووٹ ایک مقدس امانت ہے اسے استعمال کرتے ہوئے اپنا دین اور اپنا ملک یاد رکھنا چاہئے۔اور انہی دونوں کے لئے اسے استعمال کرنا چاہئے۔ تربیتی نشست سے ناظم تبلیغ قاری غلام مصطفی،علامہ نصر اللہ خاں مظفر، مولانا سید اسماعیل شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی انتخاب نہیں لٹیروںسے حساب کتاب کا دن ہے :خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 96انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ 11مئی انتخاب نہیں لٹیروںسے حساب کتاب کا دن ہے ،عوام اندھیروں سے نکل کر روشنی کی طرف جانے کے لئے نواز شریف کو بھاری اکثریت دلائیںگے،مسلم لیگ ن کی شکل میں ترقی روشنی اور خوشحالی عوام کی منتظرہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید پاک دھلے میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے مفاہمت کا ڈرامہ چاکر پانچ سال میں ملکی ادارے لوٹ کر کھا لئے اور عوام کو اندھیروں،غربت ،بھوک و افلاس میں بھٹکنے لئے بے یارومددگار چھوڑ دیا،اسلام آباد کے سابق حکمران ٹولے نے عوام کی متاع لوٹ کر ملک کو 50سال پیچھے دھکیل دیاجبکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت نے صحت،تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں انقلاب برپا کر کے تمام دستیاب وسائل عوام کے قدموں میں نچھاور کر دیئے ، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کا فلائی اوور آنے والے ترقی یافتہ شہر کی تصویر ہے،4ارب روپے کے منصوبے میں 4آنے کی بھی کرپشن نہیںہوئی،ملک لوٹنے والوں اور ملک کو تعمیر کرنے والوں میں واضح فرق عوام کے سامنے ہے،،عوام کو یقین ہے کہ لٹیروں نے عوام کو مسائل کی جس دلدل میں پھنسایا ہے اس سے صرف نواز شریف ہی باہر نکال سکتے ہیںپاکستان کی آنے والی نسلوں کوبہتری کے لئے عوام11 مئی کو اپنی مدد آپ کرنے پولنگ سٹیشنوں پر جائیں گے اور شیر پر مہر لگا کے پاکستان کی تقدیر بدل کر گھروں کو واپس آئیں گے،اس موقع پر امیدوار پی پی 93چوھدری اشرف علی انصاری،سرفراز بٹ ایڈووکیٹ،قمر سہیل بٹ،میاں مصدق حسین،خواجہ شوکت بٹ ،ارشد بٹ ،شفقت مہر،شیخ محمد یاسین ،افضل دریاں والے اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصا ف کے ٹکٹ پر تا ریخ سا ز کا میا بی حا صل کر یں گے:رانا شہزادحفیظ
گوجرانوالہ(جی پی آئی) لو ٹ ما ر کے نظا م کا حصہ بننے والو ں پر لرزہ طا ری ہے عوامی غیض و غضب کی وجہ سے مخا لفین میدان چھو ڑ کر بھاگ رہے ہیں ۔مگر انہیں عوام کی عدالت میں جوا ب دہ ہو نا پڑے گا ۔ تحریک انصا ف کے ٹکٹ پر تا ریخ سا ز کا میا بی حا صل کر یں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر امیدوار این اے 98رانا شہزاد حفیظ نے گزشتہ روز قلعہ دیدارسنگھ میں انتخابی دفتر کے افتتاح اور مین بازار میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر ٹائون ناظم حافظ عامر’ عمران خان’ ابوذر خان سمیت تحریک انصا ف قلعہ دیدارسنگھ کے عہدیداران اور کا رکنو ں کی ایک بڑی تعداد بھی مو جو د تھی ۔ایک سوال کے جواب میں رانا شہزاد حفیظ نے کہا کہ تحریک انصا ف اقتدار میں آکر صحت اور تعلیم کے بجٹ کو کئی گنا ہ بڑ ھا ئے گی ۔عدل و انصا ف پر مبنی نظا م حکو مت میں قا نو اور آ ئین کا با لا دستی حا صل ہو گی ،اقر با ء پروری اور لو ٹ ما ر کی بجا ئے میرٹ پر نو جوانو ں کو سرکا ری نو کریا ں اور روز گا ر کے موا قع مہیا کئے جا ئیں گے اور ملک تر قی کی را ہ پر گا مزن ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی امید لیکر طلوع ہو گا:حاجی عارف حسین جٹ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی عارف حسین جٹ نے کہا ہے کہ 11مئی کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی امید لیکر طلوع ہو گا، عوام ووٹ کی طاقت سے لوٹ کھسوٹ کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، پانچ سال عوام کا استحصال کرنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارم ہائوس پر ملاقات کیلئے کارکنوں اور اہلیان علاقہ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عارف حسین جٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مر نا عوام کے ساتھ ہے، انتخابات لڑنا مقصد حیات نہیں، عوام الناس کے دکھ درد کا مداوا ہماری سیاست کی اولین ترجیح ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اہل علاقہ کی بے لوث خدمت سے نہیں روک سکتی ہے۔ اس موقع پر مبین عارف جٹ، حاجی محمد بوٹا جٹ، محمد سرور مغل، محمد زبیر مغل ودیگر
موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن این اے 98کے راہنمائوں کے درمیان غلط فہمیوں اور کشمکش کا خاتمہ ہو گیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن این اے 98کے راہنمائوں کے درمیان غلط فہمیوں اور کشمکش کا خاتمہ ہو گیا ہے،این اے 98راہنما میاںمظہر جاوید، امیدوار پی پی 97چوہدری اشرف وڑائچ,امیدوار پی پی98چوہدری اقبال گجر ،شہباز نثار خان،میر مظہر بشیر و دیگر بغلگیر ہوگئے، گلے شکوے دور اور رنجشیں ختم ہوگئیں، مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا الیکشن تما م رہنما مل کر لڑیں گے اور مشترکہ طور پر بھر پور انتخابی مہم چلائی جائے گی، مسلم لیگ ن کے راہنما غلام دستگیر خان کی رہائش گاہ پر اجلاس میں متفقہ فیصلہ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئرراہنما غلام دستگیرخان نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ہر راہنما و کارکن پر یہ فرض ہے کہ وہ صرف اور صرف جماعت کے لئے کام کرے اور شیر کے نشان کی کامیابی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے،انہوں نے کہاکہ یہ امر انتہائی اطمینان بخش اور خو ش آئند ہے کہ این اے 98اور اسکی دونوں صوبائی نشستوں کے امیدواروںنے پارٹی کے وسیع تر مفاد میں یکجان ہو کر انتخابا ت میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جسکی وجہ سے اب دوسرے حلقوں کی طرح یہاں سے بھی مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے،انہوںنے کہا کہ 11مئی کو عوام ملک کی خوشحالی،خودمختاری کے لئے مسلم لیگ ن کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے،اس موقع پر پی پی 97کے امیدوار چوہدری اشرف وڑائچ ،پی پی98 کے امیدوار چوہدری اقبال گجر ، شہباز نثار خان،میر مظہر بشیر،زمان بٹ ،چوہدری جمشید وڑائچ ودیگر نے میاں طارق محمود اور میاں مظہر جاوید کے ساتھ مل کر انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنوں کو آج یہ ہدایات کی جائیں گی کہ وہ تمام تر اختلافات کو مکمل طور پر پس پشت ڈال کر انتخابات میںمسلم لیگ ن کی کامیابی کے
لئے دن رات کام کریں،اس موقع پر انجینئر خرم دستگیر خان،عامر اکرام بٹ ،خالد پرویزڈار ،ماما شہباز بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کو کرپٹ اور منافق سیاستدانوں کا کڑا احتساب کرنا ہوگا:مولانا صفدر گھمن قاسمی
گوجرانوالہ (جی پی آئی) متحدہ دینی محاذ کے نامزد امیدوار این اے 97 مولانا صفدر گھمن قاسمی نے کہا ہے کہ 11 مئی کو کرپٹ اور منافق سیاستدانوں کا کڑا احتساب کرنا ہوگا، پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ، کرپٹ حکمرانوں نے پانچ سال میں کوئی ایسی مثال نہیں چھوڑی جس پر جمہوریت کو فخر ہو، مفاہمتی سیاست نے حکومتی اداروں کے ساتھ معاشرتی ڈھانچے کو بھی تہہ و بالا کر دیا ، 11 مئی کے دن عوام کو ووٹ کی طاقت کے ذریعے صحیح فیصلے کرنے ہونگے تاکہ پاکستان اور جمہوریت کو بچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابدال چیمہ، ترگڑی، لمبانوالی،شاہ کوٹ، جگنہ اور مختار کالونی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا صفدر گھمن قاسمی کا کہنا تھا کہ قوم کا شعور بیدار ہو چکا، الیکشن میں مخالفین کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر رانا عبدالجبار، شفقت علی، شراکت علی، حافظ مرتضیٰ، راشد، عامر مہر، مہر رحمت علی، سرفراز مہر، مظفر مہر، ملک لیاقت، مولانا عزیز الرحمن سمیت ابدال چیمہ کی چوہان اور مہر برادری کی سرکردہ شخصیات رحمت علی مہر اور محمد شریف بھٹی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مولانا صفدر گھمن قاسمی کی حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی 2013کوہونے والے عام انتخابات باشعورعوام ثابت کردیں گے:عمران خالد بٹ
گواجرنوالہ(جی پی آئی)11مئی 2013کوہونے والے عام انتخابات باشعورعوام ثابت کردیں گے کہ پاکستان کے شانداراورمحفوظ مستقبل کی ضامن صرف مسلم لیگ(ن)کی قیادت
ہے جووطن عزیزکوگھمبیرمسائل اوربحرانواں سے نکال کرشاہراہ ترقی پرگامزن کرسکتی ہے اس وقت سابقہ اتحادی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کرپشن ،مہنگائی ،بے زورگاری،بدامنی لوڈشیڈنگ کا عذاب ہم پرمسلط ہے۔ملک میں عوام بدحالی اورمایوسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں نہ بجلی نہ گیس اورنہ پانی ہے ملک کو اندھیروں سے نکال کراجالوں میں بدلنے کیلئے (ن)لیگ کے قائد میاں محمدنوازشریف کووزیراعظم منتخب کروانا ناگیرہوچکا ہے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن)کے رہنما امیدوارپی پی91عمرا ن خالد بٹ نے اپنے مرکزی دفترمیں الیکشن مہم کوتیزکرنے کیلئے چاریونین کونسلوں سے منتخب سابق ناظمین نائب ناظمین اورکونسلروں کے علاوہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ن لیگی رہنما سلمان خالد پومی بٹ،کلیم اللہ بھٹی بھی موجود تھے انہوں نے کہا(ن)لیگ کا ہروکرگھرگھرجاکر(ن)لیگ کے انتخابی نشان شیرپرمہرلگانے کیلئے آوازبلند کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈا کٹر کی عبد القدیر کی حما یت ہما رے لئے اعزاز ہے :ڈاکٹر محمد عبید اللہ گوہر
وزیر آ باد (جی پی آئی )ڈا کٹر کی عبد القدیر کی حما یت ہما رے لئے اعزاز ہے عوام ثا بت کر دیں گے کہ وہ محسن پا کستان کے اپنے ملک پر کئے گئے احسا نا ت نہیں بھو لے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر جما عت اسلا می کے رہنما و قو می اسمبلی حلقہ این اے 101کے امیدوار ڈا کٹر محمد عبید اللہ گو ھر نے ما ہر تعلیم ملک محمد اصغر کی طرف سے دئے گئے عصرا نہ کے مو قع پر کیا ۔اس مو قع پر صو با ئی امیدوار محمد مشتاق بٹ ،عبد الوکیل علو ی،ملک محمد اصغر ،صا بر حسین بٹ اور دیگر مقرر ین نے خطا ب کیا ۔ڈا کٹر عبید اللہ گو ھر نے کہا کہ جما عت اسلا می کے منشور میں ملک و قوم کے مسا ئل کا حل مو جو د ہے ۔اقتدار میں رہ کر عوام کے لیئے مسا ئل پیدا کر نے والو ں کو الیکشن لڑ نے کا کو ئی حق نہیں ۔امریکی غلا می سے نجا ت کے بغیر ملکی تر قی ممکن نہیں ۔محمد مشتاق بٹ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان اس وقت تا ریخ کے بد ترین معا شی بحرا ن سے دو چا ر ہے حکمرا نو ں نے بھو ک افلا س ،نا انصا فی ،بد ترین نظا م تعلیم ،کر
پشن اور اندھیرے کے تحفے دئے ۔11مئی کا سو رج اسلا می انقلا ب کی نو ید لیکر نکلے گا وزیر آ باد میں جما عت اسلا می کی مقبو لیت سے مخا لفین بھو کھلا ہٹ کا شکا ر ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ کر پشن سے پا ک ،خدا خو ف رکھنے والی جرا ت مند ٹیم صرف جما عت اسلا می کے پا س ہے جو عوام کو اس مسا ئل سے نجا ت دلا سکتی ہے ترا زو عز م و ہمت کا نشا ن ہے 11مئی کو انصا ف کا بو ل با لا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مملکت خداد میں قر آ ن و سنت کے نظا م کا نفا ذ ہما را منشور ہے :حافظ محمد رفیق عابد علوی
وزیر آ باد (جی پی آئی )مملکت خداد میں قر آ ن و سنت کے نظا م کا نفا ذ ہما را منشور ہے کیو نکہ پا کستان دین اسلام کے نا م پر معر ض وجو د میں آ یا اسلا م کے فرو غ کے لئے جمیعت علما ء اسلا م (ف) بھر پور کو شش کر رہی ہے آ پ ۖ نے انصا ف ،تعلیم ،خد مت اور سیا ست کا آ غا ز مسجد سے ہی کیا ۔آ پ ۖ ایک بہترین حکمرا ن اور مصنف تھے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر جمیعت علما ء اسلا م (ف ) کے نا مزد امیدوار حلقہ این اے 101اور پی پی104کے نا مزد امیدوار حا فظ محمد رفیق عا بد علوی نے پر یس کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پرقا ری محمد شفیق،ابرار نعیم ،محمد بلا ل عطا ء بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ جمیعت علما ء اسلا م (ف) کے امیر مو لا نا فضل الر حمن کی قیا دت میں پو رے ملک میں اسلا م کے نفا ذ کی بھر پو ر کو ششیں کر یں گے ۔عوام ایسے امیدوارا ن جن کی کو ئی دین با رے سو جھ بو جھ نہیں مسترد کر دیں گے ۔ایک عا لم دین ہی حکو مت یا اقتدار کا زیا دہ حق رکھتا ہے کیو نکہ وہی دین اسلا م کا بخو بی علم رکھتا ہے اور اسلا می فلا حی ریا ست کے امور کو چلا نے کے لئے حکمران کا عا لم دین ہو نا ضروری ہے تا کہ تمام فیصلے قرآ ن و سنت کی رو شنی میں کئے جا ئیں انہو ں نے کہا کہ 11مئی کو عوام دینی قوتو ں کو مضبو ط کر نے کے لئے کتا ب کے نشا ن پر ووٹ دیکر پا ر لیمنٹ میں پہنچا ئیں تا کہ اسلا م کے نفا ذ اور تر ویج و اشا عت میں کو ئی مشکل نہ آ ئے اور عوام ملک و قوم کو لو ٹنے والو ں کو بھی مسترد کر دیں گے ۔عوام کی طا قت سے جمیعت علما
ء اسلا م (ف) کا میا بی حا صل کر ے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کی تعمیر وترقی کیلئے نوجوان نسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے:ڈاکٹر زنجبیل
وزیر آ باد (جی پی آئی )ملک کی تعمیر وترقی کیلئے نوجوان نسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک کے بہتر مستقبل اور بیرونی دنیا کا ترقی کے میدان میں مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں شعبہ تعلیم کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹر زنجبیلا اور انجنیئر عمرآ فتا ب سٹی سا ئنس کا لک وزیر آ باد کے سا لا نہ جلسہ تقسیم انعا ما ت کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر ڈا ئریکٹر اکبر بشیر ہنجرا ء نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آنے کیلئے اپنی نوجوان نسل کو جدید علوم سے آشنا کریں ، تربیت اور مہارت کیساتھ ساتھ اچھے اخلاق کی تعلیمات سے معاشرہ کو پرامن اور ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ شعبہ تعلیم کیلئے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کرکے طلباء و طالبات کیلئے تعلیمی میدان میں آسانیاں پیدا کریں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری میں پرایئویٹ سکولز انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ اور ایسے تمام تعلیمی اداروں کا مقصد اگر خالصتََاملک کی تعمیر وترقی اور انسانی فلاح کا ہو تو مزید مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔اس موقعہ پر سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا اور بعدازاں پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس مو قع پر میرا ں بخش ،پرو فیسر ڈا کٹر نذ یر اعوان ،پرو فیسر ثنا ء اللہ شیخ ،محمد نصیر عا صی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ سیاست اور جمہوریت قارون کو جنم دے رہی ہے :عبدالکریم بٹ
وزیر آ باد (جی پی آئی )جب تک پاکستان میں طبقاتی انتخابات نہیں ہوتے اس وقت
غریب و متوسط طبقہ اپنے حقوق سے محروم ہے گا۔یہ بات انجمن اصلاح اخلاق عامہ کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم بٹ نے کارکنوں سے غلہ منڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاست اور جمہوریت قارون کو جنم دے رہی ہے جبکہ90 فیصد غریب صرف ووٹ دینے کیلئے گزشتہ ساٹھ سالوں سے بھیڑ بکری کی طرح سرمایہ داروں ،صنعتکاروں اور وڈیروں نے پالتو سمجھ رکھے ہیں۔انہوں نے کہا جب تک بھوکا اسمبلی میں نہ ہو اس کو بھوک کی ازیت کو ختم کرنے کی کون سی ضرورت ہے اور مسائل کا حل وہی جانتی ہے جو مسائل کی گرداب میں دھنسا ہوتا ہے۔عبدالکریم بٹ نے کہا کہ خلافت راشدہ کا دور اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ کردار و عمل کے بغیر کوئی مملکت فلاحی نہیں بن سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسپکٹر عبدالرحمن فرض شناس افسران کی بدولت موٹروے پولیس نے دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل کیا ہے:منیر مسعود مارتھ
وزیر آ باد (جی پی آئی) ایس ایس پی موٹروے پولیس منیر مسعود مارتھ نے کہا ہے کہ انسپکٹر عبدالرحمن جیسے محنتی اور فرض شناس افسران کی بدولت موٹروے پولیس نے دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل کیا ہے۔وہ گزشتہ روز موٹروے انسپکٹر عبدالرحمن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ایس ایس پی منیر مارتھ نے کہا کہ امانت دار اور دیانت دار افسران ہی موٹروئے پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں ان ہی افسران کی وجہ سے ملک کے دیگر ادارئے اور بین القوامی حکمران یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ موٹروے پولیس ایک مثالی ادارہ ہے۔تقریب سے ڈی ایس پی سید اسد عباس گیلانی نے کہا2003 سے لے کر ریٹائرمنٹ تک انسپکٹر عبدالرحمن کے ساتھ کام کیا ہے وہ متنازعہ معاملات کو سلجھانے میںاپنا ملکہ رکھتے تھے ۔تقریب میں ڈی ایس پیز(ر)ملک جہانزیب،رانا جمشید،ایڈمن آفیسر سید حسن رضا،عادل جہاں،محمود احمد،سید غلام حسین شاہ،زاہد نذیر،اسحاق بٹ،غلام عباس گوندل،شہباز انور اور ملک صفدر حسین اعوان نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لٹیرو ں کو مسلط یا مسترد کر نے کا فیصلہ عوام کو کر نا ہے :حافظ محمدادریس
وزیر آ باد (جی پی آئی) جما عت اسلا می پا کستان کے مر کزی رہنما و ڈا ئریکٹر معا رف اسلا می حا فظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ لٹیرو ں کو مسلط یا مسترد کر نے کا فیصلہ عوام کو کر نا ہے سا بقہ غلطی دہرا ئی گئی تو آ نے والی نسلو ں کو عذا ب کا سا منا کر نا پڑے گا ۔جما عت اسلا می انتخا بی نشا ن ترازو کے تحت الیکشن میں بھر پو ر طر یقہ سے حصہ لے گی ۔11مئی کو امریکی غال مو ں کو مسترد کر کے ہی نجا ت کی را ہ نکا لی جا سکتی ہے ۔وہ جما عت اسلا می حلقہ خواتین کی نا ظمہ کی صا حبزادی اور سیکر ٹری جنرل شبا ب ملی الہ آ باد فہد چیمہ ،عمر چیمہ کی ہمشیر ہ کی شا دی کے مو قع پر صحا فیو ں سے گعتگو کر رہے تھے ۔اس مو قع پر امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی104 محمد مشتاق بٹ ،سنیئر نا ئب صدر شبا ب ملی زون محمد فا روق مر زا،اویس جا وید ملک،زما ن حیدر چیمہ بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ قو م بحرا نو ں سے نجا ت کے لئے محسن پا کستان ڈا کٹر عبد القدیر خا ن اور جما عت اسلا می کا ساتھ دیں ۔جو ملکر ملک کی نظر یا تی اور جغرا فیا ئی سر حدو ں کی حفا ظت کر یں گے ۔قو م آ زما ئے ہو ئے سیا ستدا نو ں کا دو با رہ نہ آ زما ئیں ۔انہو ں نے کہا کہ جما عت اسلا می پو رے ملک میں آ ئین و قا نو ن اور عد لیہ کی آ زادی کو یقینی بنا ئے گی ۔ملک کو بحرا نو ں سے نکا لنے کے لئے جما عت اسلا می ہی اہلیت اور با صلا حیت ٹیم رکھتی ہے ۔جما عت اسلا می کا رکنا ن ،حا میا ن اور محب وطن افراد کا مل کر یکسو ئی اور اللہ پر بھرو سہ کے ساتھ اپنے اسلا می انقلا بی عوامی منشور اور انتخا بی نشا ن ترا زو پر انتخا بہ مہم چلا ئیں ۔انہو ں نے کہا کہ جما عت اسلا می ملک بھر میں آ ئین و قا نو ن اور عدلیہ کی آ زادی یقینی بنا ئے گی ۔