صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد نگران حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ علامہ اصغر عسکری

بعض سازشی عناصر غیرجانبدارانہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم کسی صورت میں بھی ان مفاد پرست سیاستدانوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تاہم صاف اور شفاف الیکشن کرانا نگران حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ NA-48 اسلام آباد سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے نامزد کیے گئے۔

امیدوار علامہ اصغر عسکری نے آئی نائن اسلام آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اب بیدار ہو چکی ہے اور اپنے نفع و نقصان کو خوب سمجھتی ہے۔ کسی کی دولت اور خزانے انتخابات کو متاثر نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اپنے حق اور انصاف کی بنیاد پر اپنے ووٹ کا درست استعمال کر کے کرپٹ سیاستدانوں کا راستہ روکے گی۔ قبل ازیں انہوں نے جھنگی سیداں کے کارکنان سے نشست کے دوران کہا کہ ہم مطمئن ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ عوام ہمیں نظرانداز نہیں کرے گی اور ایمانتدار لوگوں کو ہی پارلیمنٹ تک پہنچائے گی۔