کپاس،گزشتہ سال کے مقابلے میں کپاس کی آمد 11فیصد کم

Cotton

Cotton

پاکستان (جیوڈیسک)یکم مارچ دوہزار تیرہ تک ایک کروڑستائیس لاکھ تریسٹھ ہزارسیزائد گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

کپاس کی فیکٹریوں میں آمد گزشتہ سال کے مقابلے میں گیارہ اعشاریہ دو تین فیصد کم رہی۔ پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے سینئر ممبر احسان الحق کے مطابق یکم مارچ دوہزار تیرہ تک ایک کروڑستائیس لاکھ تریسٹھ ہزارچھی سو ستاون گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں سولہ لاکھ پندرہ ہزارتین سو پانچ گانٹھ کپاس فیکٹریوں پہنچی۔ پنجاب میں رواں سال بیس فیصد کمی کے ساتھ تیرانوئے لاکھپچھتر ہزارسے زائد بیلز کپاس فیکٹریوں میں آئی۔ یکم مارچ دوہزار تیرہ تک غیرفروخت شدہ اسٹاک گیارہ لاکھچونسٹھ ہزارایک سو سینتالیس گانٹھ کپاس تھا۔