چائے اور خشک دودھ کی قیمت میں اضافہ

Milk Tea

Milk Tea

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کی ہو سیل مارکیٹ میں چائے کی قیمت میں بارہ سے بیس روپے اور خشک دودھ کی قیمت دس روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے۔ کراچی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں چائے اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافہ ہے ۔

کراچی مارکیٹ ڈیلز کے مطابق ایک کلوچائے چار سو اسی روپے سے بڑھ کرچار سو پچانوئے روپے ہو گئی ہے جب کہ فی کلو خشک دودھ کی قیمت دو روپے کے اضافے کے ساتھ چار سو روپے فی کلو ہو گئی ہے۔