ملک بھر میں عید الفطر ایک ہی دن منانے کی کوششیں شروع

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الفطر ایک ہی دن منانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں، چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان پشاور کے علما مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اور خیبرپختونخوا کے وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان سے ٹیلے فون پر رابطہ کیا۔

سردار یوسف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے 2 نمائندہ علما مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید محبت، اخوت اور بھائی چارے کی علامت ہے، رمضان المبارک کی طرح ملک بھر میں عید بھی ایک ہی دن مناکر امت مسلمہ کو مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں۔