متحدہ کے زیر اہتمام ضرورت مندوں میں عید تحائف کی تقسیم

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے زیر اہتمام ضرورت مندوں میں عید کے تحائف اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت اور ریاست ناکام ہوتی نظر آتی ہے، لہذا تمام جماعتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کی خاطر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جناح گراونڈ کراچی میں خدمت خلق فاونڈیشن کے تحت ضرورت مندوں میں عید کے تحائف اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پورا ملک اس وقت بد امنی اور دہشت گردی کا شکار ہے، انتہا پسند ہر طرف آزادانہ پھر رہے ہیں لیکن ان کے قلع قمع کیلئے ریاستی رٹ کہیں نظر نہیں آتی، تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کر اس مسئلے پر توجہ دینا ہو گی۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنما شرمیلا فاروقی نے بطور مہمان خصوصی ضرورت مندوں میں خد مت خلق فاونڈیشن کی جانب سے تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔