ملک میں کورونا کی لہر کیسے روکی جائے؟ وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے سے متعلق اجلاس طلب کرلیا۔

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت کم نہ ہوئی اور گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.6 فیصد رہی جب کہ وائرس سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13،13 فیصد، لاہور میں تقریباً ساڑھے 5 فیصد اور پنجاب بھر میں 4 فیصد رہی۔

پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد ہوگئی ہے اور خیبر پختونخوا میں مجموعی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے حکمت عملی سے متعلق اجلاس طلب کرلیا جس میں سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔