ملک میں پیدا شدہ تمام بحران پی پی پی اور مسلم لیگ(ن ) کے حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ہیں،شاہد باجوہ ، مقصود احمد، عمر حیات ،فضل رحیم

تحریک تحفظ پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہد باجوہ ،فنانس سیکریٹری مقصود احمد، ائر کموڈر (ر) عمر حیات اورفضل رحیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کو موجودہ گھمبیر حالات سے نکالنے اور تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے عوام آئندہ الیکشن میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بھر پور ساتھ دیتے ہو ئے۔

تحریک تحفظ پاکستان کو کامیاب کروائیں ،اور ڈوبتی ہوئی ملکی نائو کو بچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پیدا شدہ تمام بحران پی پی پی اور مسلم لیگ(ن ) کے حکمرانوںکی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ہیں۔

سابق حکومت نے غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے یہود و نصاریٰ کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر ملک کو اندرونی و بیرونی خلفشار سے دوچار کیا ،اور امریکہ کو ڈرئون حملوں میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کا لائسنس جاری کیا پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن)دونوں نے ملک کو لوٹا۔