ملک میں اندھیرے پیدا کرنے والوں کا 11 مئی کو یوم حساب ہوگا : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

ملکوال(جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہ نما شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک میں اندھیرے پیدا کرنے والوں کا 11 مئی کو یوم حساب ہوگا۔ اللہ نے صدر زرداری کو 10پرسنٹ کا داغ دھونے کا موقع دیا تو انھوں نے کرپشن100 پرسنٹ کردی۔

ملکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر زرداری دس نہیں سو فیصد کرپشن کے بادشاہ ہیں جنھوں نے ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ملک اس کے انبار لگادیے ہیں۔ صدر زرداری 2010 کے سیلاب میں عوام کو ڈوبتا چھوڑ کرپیرس چلے گئے۔

اگر محترمہ بے نظیر زندہ ہوتیں تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کل کی سیاست میں نوخیزکھلاڑی میدان میں آچکے ہیں، صدر زرداری تحریک انصاف سے مل کر مسلم لیگ ن کے ووٹ تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر عوام نے کامیاب کیا،تو دو سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔