ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ایک دو روز جاری رہنے کا امکان

Islamabad Rain

Islamabad Rain

اسلام آباد(جیوڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ایک دو روز تک جاری رہے گا۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا سندھ، پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ سبی،کراچی، اسلام آباد، ساہیوال، پشاور، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر منگل کے روز بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں اولے بھی گرے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کوئٹہ، سوات سمیت خیبر پختونخوا کے بھی چند ایک مقامات پر ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔پیر کوسب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔