سہ فریقی کور گروپ اجلاس آج برسلز میں شروع ہوگا

Brussels-Afghan

Brussels-Afghan

برسلز(جیوڈیسک)افغان امن عمل اور خطے کی صورت حال پر غور کے لیے سہ فریقی کور گروپ اجلاس آج برسلز میں شروع ہوگا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں 23 اور 24 اپریل کو ہونی والے اجلاس میں جنرل اشفاق پرویز کیانی، سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی ، افغان صدر حامد کرزئی اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شریک ہوں گے۔

اجلاس میں افغانستان میں امن و استحکام سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لیے اپناکرداراداکرتا رہے گا۔ اپنے دورے کے دوران جنرل اشفاق پرویز کیانی سینئر نیٹو حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔