کراچی : سپر ہائی وے پر رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن، 11 ملزمان گرفتار

Karachi Ranger

Karachi Ranger

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں سپرہائی وے پر رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے11 ملزمان کو حراست میں لے لیا جن سے ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب بسم اللہ مارکیٹ کی دکانوں، گوداموں، ہوٹلوں،مسافر خانوں اور اوپری منزلوں پر قائم فلیٹوں میں آپریشن کیا گیا۔

رینجرز ذرائع نے بتایا کہ آپریشن انٹیلی جنس کی جانب سے فراہم کردہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیاگیا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے مختلف اقسام کے 19 ہتھیاربرآمد ہوئے ہیں۔