آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی طوفان کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ، میر پور خاص، قلات ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ، میر پور خاص، قلات ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور مٹھی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ دیر میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نورپور تھل اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔