ملک کے مختلف علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا

Hot Weather

Hot Weather

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ سورج آگ برسانے لگا اور پارہ بھی چڑھنے لگا ہے۔ بیشتر علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی پڑ رہی ہے۔ آگ برساتے سورج کے باعث لوگ بے حال ہو گئے ہیں اور گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں۔

تپتی دھوپ کے باعث سڑکیں، گلیاں اور بازار ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ شدید گرمی کے باعث لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ ملک کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک گرمی کی شدت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جمعے کی رات سے خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی سے گرمی میں کمی ہو سکتی ہے۔