ملک بھر میں سیلاب سے ایک سو گیارہ ہلاکتیں، سوا 7 ہزار افراد بے گھر

Karachi Flood

Karachi Flood

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں سیلاب سے اب تک ایک سو گیارہ افراد جاں بحق اور سات ہزار تین سو افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ نیشنل ڈسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب سے اب تک ایک ہزار ایک سو دیہات متاثر ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں سیلاب سے 31 ، خیبر پختون خوا میں 24 ، سندھ میں 22 اور بلوچستان میں 18 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں۔ تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 1549 کیوسک فٹ ہے جبکہ گنجائش 1550 فٹ ہے، منگلا میں پانی کا ذخیرہ 1225 کیوسک فٹ ہے، اس کی گنجائش 1242 کیوسک فٹ ہے۔