ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی

L P G

L P G

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کردی گئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے جیو نیوز کو بتایا کہ گھریلو سلینڈر 120 روپے اور کمرشل سلینڈر 480 روپے سستا کردیا گیا ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق بین الاقوامی سطح پر فی ٹن ایل پی جی 864 ڈالر سے کم ہوکر 784 ڈالر کی سطح پر آنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی پروڈیوسرز کی جانب سے ایل پی جی سستی کردی گئی ہے۔