ملک کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی

Fog

Fog

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم بالائی علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور سردی پوری آب وتاب سے برقرار ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور جموں کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ گلگت بلتستان میں گانچھے، اسکردو، استور، دیامر اور غذر میں برفیلی ہواوں سے سردی کی شدت برقرار ہے۔

خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، بنوں، پشاور اور ایبٹ آباد میں موسم ٹھنڈا ہے اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ کوئٹہ، پشین، مستونگ اور لورالائی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

پنجاب میں ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، سر گودھا اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں صبح کے وقت دھند رہی۔ سندھ کے شہروں میں بھی سردی میں کمی ہوئی ہے۔