ملک کو عسکریت پسندی، دہشت گردی اور تونائی بحران کا سامنا ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے خادم اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے جان لڑا دیں گے ملک میں بجلی لیکر آئیں گے، ملک کو عسکریت پسندی، دہشت گردی اور تونائی بحران کا سامنا ہے، پنجاب سے گیس اور بجلی کی چوری ختم کرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، بجلی لانے کے لئے اپنا کوٹ بھی بیچنا پڑا بیچ دوں گا۔

چھ ماہ بعد پنجاب اسمبلی پہنچنے پر شہباز شریف نے کہا جب تک پنجاب سے گیس اور بجلی چوری ختم نہ کرائی چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

خادم اعلیٰ شہباز شریف نے کہا نندی پور کا پہلا پلانٹ اپریل یا مئی میں کام شروع کر دے گا۔ نندی پور منصوبے کیلئے 27 ارب روپیہ فالتو خرچ ہو رہا ہے جب تک بجلی نہیں ہو گی روزگار میں اضافہ نہیں ہو سکتا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کالا باغ ڈیم کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں، صوبوں کی رضا مندی کے بغیر کالا باغ منصوبے کو ہاتھ لگانا قومی مفاد کے خلاف ہو گا۔