ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا امکان

Snowfall

Snowfall

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان کا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوروز کے دوران اسلام آباد، خیبر پختو نخواہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرنوالہ، ساہیوال، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

مری، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت بلوچستان میں کل سے کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بارش اور برفباری کے بعد ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔