ملک کے بیشتر مقامات پر ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر مقامات میں ہوائیں چلنے سے گرمی میں کمی آئی ہے،پنجاب کے بعض شہروں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہے۔پنجاب میں گجرات اور گردونواح میں وقفہ وقفہ سے بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔

سندھ میں میرپور خاص، بدین، نواب شاہ سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور گردوغبار کے جھکڑ چلنے سے گرمی میں تو کمی ہوئی ہے لیکن فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، خیبر پختونخوا میں نوشہرہ، مردان، چارسدہ، مانسہرہ اور دیگر شہروں میں موسم گرم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران کشمیر، پنجاب، اسلام آباد اور ہزارہ ڈویژن میں مزید پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔