ملک و قوم کی خوشحالی کے لئے عوام ضمنی الیکشن میں شیر پر مہر لگائیں، رانا مبشر اقبال

لاہور : حلقہ این اے 129 ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی نامزد امیدوار محترمہ شازیہ مبشر اقبال کی انتخابی مہم کے دوران یوسی 141 جناح کالونی اور دیگر انتخابی جلسوں سے انتخابی مہم کی آخری شب ن لیگ کے مرکزی رہنماء رانا مبشر اقبال، چیف آرگنائزر لیبرونگ لاہور رائو ناصر علی خاں میئو، صدر لیبرونگ لاہور چودھری شہزاد انور،حاجی اختر حسین، نیامت علی بھٹی نمبر دار آف مہدی پور، مرزا افضل بیگ، حاجی عبدالخالق، محمد اسلام رانا، معراج دین منہاس اور مستنصرباللہ رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنی عوام دوست پالیسوں کی بدولت پاکستانی عوام کے دلوں میں بستی ہے جس کی گواہی 22 اگست کے دن ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی مخالف اُمیدوار یا پاڑتی پر تنقید کرنے ضرورت نہیں ہم اپنی کاکردگی بنیاد پر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے، جس طرح عوام نے جنرل الیکشن میں میاں برادران کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا تھا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں۔

اس موقع پریوسی 146 ڈیرہ مہر لیاقت میں جلسہ کے دوران مہرلیاقت علی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے چودھری شہزاد ارو اور رائو ناصر علی خاں میئو کو محترمہ شازیہ مبشر کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔