پنجاب اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کل تک موخر

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف اپوزیشن کی قراداد اسپیکر نے ایک بار پھر موخر کر دی اپوزیشن نے علامتی واک آٹ کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کی کاروائی اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوئی تو تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف قراداد پر بحث کا آغاز ہوا۔

وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے اتفاق کیا تھا کہ اس میں ترمیم کی جائے گی۔ قرارداد متفقہ پاس کرنے کیلئے ہمارا متفق ہونا ضروری ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہم سے قراداد میں ترمیم کیلئے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد لانا ہمارا حق ہے۔ اسپیکر نے قراداد ایک روز کیلئے موخر کرتے ہوئے حکومت کو ترمیم لانے کی اجازت دے دی جس پر اپوزیشن نے ایوان سے علامتی واک آٹ کر دیا۔