ملک بھرمیں شدید گرمی،امراض کے پھیلاو میں اضافہ

Extreme Heat

Extreme Heat

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ملک بھر میں سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے اور گرمی پھیلا رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے ۔ ملک بھر میں گرمی ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ شدید گرمی کو کم کرنے کے لیے من چلے نہروں کا رخ کرتے ہیں تو بچے مزیدار آئس کریم کھا کرگرمی بھگاتے نظر آتے ہیں۔

کچھ لوگ پھلوں کے شربت کو پی کر گرمی سے بچنے کی تدبیر کرتے ہیں۔ شدید گرم موسم کی وجہ سے مختلف امراض بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں میں زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم آج شام مالاکنڈ ڈویژن ،شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔