لاہور : خسرے نے مزید 4 معصوموں کی جان لے لی

Lahore Ksry

Lahore Ksry

لاہور (جیوڈیسک) خسرے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں خسرے نے مزید چار معصوموں کی جان لے لی۔ جاں بحق ہونیوالے چاروں بچے لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج تھے، پنجاب میں مرنیوالوں کی تعداد 133 ہو گئی۔

صوبہ میں خسرے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہ ہزار دو سو 36 ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایک سو 31 نئے مریض لائے گئے جن میں 46 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔