ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری

Mianwali Rally

Mianwali Rally

کراچی (جیوڈیسک)ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے۔ لاہور میں عمران خان کی ریلی کا جواب ن لیگ آج میانوالی میں دے گی۔ عمران خان ڈی آئی خان اور کرک میں جبکہ پیپلز پارٹی کے عبد القادر گیلانی ملتان میں میدان سجائیں گے۔

لاہور میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی منور حسن خطاب کریں گے جبکہ جلسے میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی آمد بھی متوقع ہے۔لاہور ہی میں پیپلز پارٹی بھی اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ پی پی کے جلسے سے اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ بشری اعتزاز خطاب کریں گے۔

کراچی میں آج مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار کامران ٹیسوری جلسہ کرکے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کرک اور ڈیرا اسماعیل خان میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن میانوالی میں میدان سجائے گی جہاں شہباز شریف جلسے سے خطاب کریں گے۔ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوارعبدالقادرگیلانی کاانتخابی جلسہ ہوگا۔